ایران کا فوجی پریڈ پر حملے میں امریکا کو ملوث کرنا شرمناک ہے،امریکی وزیردفاع

ایران کا امریکا کو فوجی پریڈ پرحملے میں مجرم قراردینا شرمناک اقدام ہے،دھمکیوں سے نہیں ڈرتے،بیان

منگل 25 ستمبر 2018 11:50

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 ستمبر2018ء) امریکی وزیر دفاع جیمز میٹس نے ایران کی طرف سے اھواز شہر میں ہونے والی ایک فوجی پریڈ پرداعش کے مبینہ حملے میں امریکا کو قصور وار قرار دینے کی شدید مذمت کی ہے اورکہاہے کہ ایران کا امریکا کو فوجی پریڈ پرحملے میں مجرم قراردینا شرمناک اقدام ہے۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق پینٹا گون میں ایک بیان میں امریکی وزیر دفاع نے ایران کی طرف سے اھواز حملے کے بعد امریکا کو دی جانے والی سنگین نتائج کی دھمکیوں کو بھی مسترد کردیا۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں ایرانی لیڈروں کی دھمکیوں سے کوئی پریشانی اور تشویش نہیں۔ ہم واضح کرچکے ہیں کہ پریڈ حملے میں ہمیں گھیسٹنے کا کوئی واز نہیں۔ امید ہے کہ ایرانی قیادت ٹھنڈے دماغ سے سوچیں گے۔

متعلقہ عنوان :

مری میں شائع ہونے والی مزید خبریں