امریکا روہنگیا مہاجرین کی ایجنسی کو 185 ملین ڈالر دے گا

امریکی امداد بنگلہ دیش میں روہنگیا مہاجرین کی فلاح و بہبود پر استعمال کی جائے گی

منگل 25 ستمبر 2018 15:10

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 ستمبر2018ء) امریکا کی اقوام متحدہ میں مستقل سفیر نِکی ہیلی نے کہا ہے کہ اٴْن کی حکومت روہنگیا مہاجرین کی بحالی میں امدادی سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے اور اس مقصد کے لیے مزید 185 ملین ڈالر کی امداد فراہم کی جائے گی۔

(جاری ہے)

امریکی ٹی وی کے مطابق انہوں نے دوسرے ممالک سے بھی درخواست کی ہے کہ وہ بھی اس امدادی پروگرام کا حصہ بنیں۔ امریکی امداد بنگلہ دیش میں روہنگیا مہاجرین کی فلاح و بہبود پر استعمال کی جائے گی۔ اس وقت بنگلہ دیشی سرحدی علاقوں میں سات لاکھ سے زائد روہنگیا مہاجرین پناہ لیے ہوئے ہیں۔ وہ اگست سن 2017 میں میانمار کے ایک سکیورٹی آپریشن کے دوران اپنی جانیں بچا کر بنگلہ دیش میں داخل ہوئے تھے۔

مری میں شائع ہونے والی مزید خبریں