حزب اللہ اور حماس پر امریکا کی نئی پابندیوں کا بل منظور

شہریوں کو انسانی ڈھا ل کے طورپر استعمال کرنے کے جرم میں پابندیاںعائد کی گئیں،امریکی سینیٹ

اتوار 14 اکتوبر 2018 12:50

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اکتوبر2018ء)امریکی سینٹ نے دو نئے آئینی بل منظور کیے جن میں لبنانی شیعہ ملیشیا حزب اللہ کو عالمی مجرم گروپ قرار دینے کے ساتھ اس کے ساتھ تعاون کرنے والے عناصر پر نئی پابندیاں عاید کرنے کی منظوری دی ۔عرب ٹی وی کے مطابق امریکی حکومت نے حزب اللہ اور فلسطینی تنظیم حماس پر شہریوں کوانسانی ڈھال کے طورپر استعمال کرنیکا بھی الزام عاید کیا اور اس الزام کے تحت دونوں تنظیموں پر نئی پابندیاں نافذ کی جا رہی ہیں۔

(جاری ہے)

امریکی سینٹ میں منظورکردہ بلوں میں امریکی حکومت کو لبنان کے اندر اور باہر حزب اللہ کا تعاقب کرنے اور اسے ایک مجرم گروپ کے طورپر نمٹنے اور اس کے خلاف سخت اقدامات کرنے کا اختیار حاصل ہوگا۔قبل ازیں امریکی ایوان نمائندگان نے ایک بل کی منظوری دی تھی جس میں حزب اللہ اور حماس پر شہریوں کو جنگ کے دوران انسانی ڈھال کے طور پر استعمال کرنے کا الزام عاید کیا گیا تھا۔ اس بل کی منظوری کے بعد کانگریس امریکی صدر سے دونوں تنظیموں پر نئی اقتصادی پابندیاں عاید کرنے کی سفارش کرے گی۔

مری میں شائع ہونے والی مزید خبریں