حزب اللہ دہشت گردی پھیلانے میں ایرانی ایجنٹ کا کردار ادا کر رہی،امریکا

الزیدی نامی جنگجونے ایرانی قاسم سلیمانی کی طرف سے عراقی سرمایہ کاری کو آسان بنایا،عہدیداروزارت خزانہ

جمعہ 16 نومبر 2018 14:50

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 نومبر2018ء) امریکی وزارت خزانہ میں دہشت گردی اور فنڈنگ انٹیلی جنس کے امور کے سکریٹری سیگل مینڈلکر نے کہاہے کہ حزب اللہ دہشت گردی پھیلانے میں ایرانی ایجنٹ کا کردار ادا کر رہی ہے۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق انہوں نے ایک بیان میں کہاکہ الزیدی ایرانی پاسداران انقلاب اور عراق میں فرقہ وارانہ مسلح جماعتوں کے درمیان مالی رابطہ کار کی حیثیت سے ذمّے داری انجام دے چکا ہے۔ اس نے قاسم سلیمانی کی طرف سے عراقی سرمایہ کاری کو آسان بنایا۔ الزیدی نے حزب اللہ کے عہدے داران اور حزب اللہ کے مالیاتی امور کے ذمّے دار ادیم طباجہ کے ساتھ قریبی تعلقات استوار کیے۔

متعلقہ عنوان :

مری میں شائع ہونے والی مزید خبریں