امریکی عدالت کا سی این این کے رپورٹر کا اجازت نامہ بحال کرنے کا حکم

وائٹ ہائوس نے اجازت نامہ عارضی بحال کردیا

جمعہ 16 نومبر 2018 23:53

امریکی عدالت کا سی این این کے رپورٹر کا اجازت نامہ بحال کرنے کا حکم
واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 نومبر2018ء) امریکی عدالت نے ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے منسوخ کیا گیا سی این این کے رپورٹر جم اکوسٹا کا وائٹ ہاؤس کو اجازت نامہ بحال کرنے کا حکم دیدیا ہے چند روز قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سی این این کے رپورٹر کی جانب سے امیگریشن سے متعلق سوال پر برہمی کا اظہار کیا تھا اور عملے کو مائیک چھیننے کا حکم دیا تھا بعدازاں ان کا وائٹ ہاوس داخلے کا پاس بھی منسوخ کر دیا تھا جس پر سی این این نے اپنے صحافی کا اجازت نامہ ختم کرنے پر ٹرمپ انتظامیہ کیخلاف مقدمہ کر دیا تھا۔

(جاری ہے)

دوسری جانب وائٹ ہائوس نے کہا ہے کہ وہ سی این این کے رپورٹر جم آکوسٹا کا میڈیا پاس عارضی طور پر بحال کردیگا ،جیسا کہ عدالتی حکمنامے میں کہا گیا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ سخت الفاظ کے تبادلے کے بعد غیرمناسب طو ر انکا پاس منسوخ کیا گیا ہے ۔ٹرمپ کی خاتون ترجمان سارہ سینڈرز نے کہا کہ عدالت کے حکمنامہ کے جواب میں ہم صحافی کا پاس عارضی طور پر بحال کردینگے تاہم انہوں نے بعد میں آکوسٹا کی رسائی کو ختم کرنے کے امکان کو کھلارکھا ہے اور کہا کہ شفاف اور احسن انداز میں پریس کانفرنسز کے انعقاد کو یقینی بنانے کیلئے نئے قوانین کا نفاذ کیا جائے گا۔

مری میں شائع ہونے والی مزید خبریں