ناسا کا چھوٹی کہکشائوں کو کھانے والی بھوکی کہکشاں کی دریافت کادعویٰ

اگرچہ اس جسامت کی کہکشائیں اتنی روشن نہیں ہوتیں لیکن یہ دیگر کہکشائوں کا ایندھن چرارہی ہے،رپورٹ

اتوار 18 نومبر 2018 15:50

ناسا کا چھوٹی کہکشائوں کو کھانے والی بھوکی کہکشاں کی دریافت کادعویٰ
کیلیفورنیا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 نومبر2018ء)امریکی خلائی تحقیقاتی ادارے ناسا نے چند سال قبل دریافت ہونے والی ایک دوردراز کہکشاں کے بارے میں دعویٰ کیا ہے کہ وہ بہت تیزی سے دیگر کہکشائوں کو ہڑپ کررہی ہے۔اس کہکشاں کا نام بھی اپنے کام کی طرح عجیب ہے جس پر کسی پاس ورڈ کا گمان ہوتا ہے۔غیرملکی خبررساں ادار ے کے مطابق یہ کہکشاں پہلی مرتبہ چلی میں واقع مشہور رصدگاہ نے دریافت کی تھی۔

(جاری ہے)

مسلسل مشاہدے سے معلوم ہوا کہ یہ انتہائی بھوکی کہکشاں اپنی پڑوسی کہکشائوں کو نگل رہی ہے اور اس کے اندر جذب ہونے سے قبل ثقل کے زور سے شکار کہکشائیں ٹیڑھی میڑھی ہوکر فنا ہورہی ہیں۔ یہ ہماری معلومات کے مطابق انتہائی روشن ترین کہکشاں بھی ہے جس کا عقدہ اب کھل گیا ہے کیونکہ یہ دوسری کہکشائوں کو کھاکر روشن ہوئی ہے۔ اگرچہ اس جسامت کی کہکشائیں اتنی روشن نہیں ہوتیں لیکن یہ دیگر کہکشائوں کا ایندھن چرارہی ہے۔

مری میں شائع ہونے والی مزید خبریں