امریکا کا وینزویلا ، ایران، شمالی کوریا، سوڈان اور شام کو دہشت گردی کی معاونت کرنے والے ممالک کی فہرست میں شامل کرنے کافیصلہ

منگل 20 نومبر 2018 16:20

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 نومبر2018ء) امریکی حکومت وینزویلا کو دہشت گردی کی معاونت کرنے والے ممالک کی فہرست میں شامل کرنے پر غور کر رہی ہے۔ امریکی اخبار کی جانب سے یہ بات حکومتی ذرائع کے حوالے سے کہی گئی ۔

(جاری ہے)

امریکی اخبار کے مطابق فلوریڈا سے تعلق رکھنے والے ریپبلکن سینیٹر مارکو روبیو اس سلسلے میں متحرک ہیں۔ ان کا موقف ہے کہ وینزویلا کی حکومت شیعہ عسکری تنظیم حزب اللہ اور کولمبیا کے سابقہ فارک باغیوں کی مدد میں مصروف ہے۔ امریکی اخبار کے مطابق اس سلسلے میں فی الحال کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے۔ اس فہرست میں ایران، شمالی کوریا، سوڈان اور شام شامل ہیں۔

مری میں شائع ہونے والی مزید خبریں