خلائی کیپسول کرسمس کے تحائف لے کر خلائی سٹیشن پہنچ گیا،ناسا

اتوار 9 دسمبر 2018 11:30

واشنگٹن۔09دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 دسمبر2018ء) امریکی خلائی ادارے ناسا کے مطابق بغیر انسان کے سفر کرنے والا ایک خلائی کیپسول کرسمس کے تحائف لے کر بین الاقوامی خلائی سٹیشن سے جڑ گیا ہے۔ ڈریگن نامی اس خلائی کیپسول کو تین روز قبل روانہ کیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

اس خلائی کیپسول کو بین الاقوامی خلائی سٹیشن کے جرمن کمانڈر الیگزینڈر گیرسٹ نے ایک لمبے مشینی بازو کے ذریعے خلا میں اپنی گرفت میں لیا۔ ڈریگن کو خلائی سٹیشن کے قریب لانے کی پہلی کوشش بعض تکنیکی خرابیوں کی وجہ سے ناکام ہو گئی تھی۔ اس کیپسول کے ذریعے خلائی سٹیشن میں موجود خلا بازوں کے خصوصی کرسمس ڈنر کے لیے سامان بھیجا گیا ہے۔ ڈریگن خلائی تجربات کے لیے آلات کے علاوہ کیڑے اور چوہے بھی ساتھ لے کر گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

مری میں شائع ہونے والی مزید خبریں