شامی باغیوں نے کیمیائی ہتھیار استعمال نہیں کیے، امریکا اور برطانیہ کا موقف

شامی باغیوں نے ایسا ہرگز نہیں کیا بلکہ روسی اور شامی فوج نے شدید قسم کی آنسو گیس باغیوں پر استعمال کی،بیان

اتوار 9 دسمبر 2018 12:50

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 دسمبر2018ء) امریکا اور برطانیہ نے اٴْس روسی بیان کو من گھڑت اور لغو قرار دیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ شامی باغیوں نے کیمیائی ہتھیار استعمال کیے ہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق روسی وزارت دفاع نے چند روز قبل کہا تھا کہ شامی باغیوں نے چوبیس نومبر کو حلب شہر پر حملے میں کیمیائی ہتھیار استعمال کیے تھے۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے امریکا کا کہنا تھا کہ اٴْس کے پاس مصدقہ معلومات ہیں کہ شامی باغیوں نے ایسا ہرگز نہیں کیا بلکہ روسی اور شامی فوج نے شدید قسم کی آنسو گیس باغیوں پر استعمال کی تھی۔ امریکی وزارت خارجہ کی جانب سے اس صورت حال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا کہ روس اور دمشق میں اسد حکومت ایسی کارروائیوں سے فائر بندی ڈیل کو کمزور کرنا چاہتے ہیں۔

مری میں شائع ہونے والی مزید خبریں