خلائی کیپسول کرسمس کے تحائف لے کر خلائی اسٹیشن پہنچ گیا

خلائی اسٹیشن کے جرمن کمانڈر الیگزانڈر گیرسٹ نے ایک لمبے مشینی بازو کے ذریعے خلا میں اپنی گرفت میں لے لیا

اتوار 9 دسمبر 2018 12:50

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 دسمبر2018ء) امریکی خلائی ادارے ناسا کے مطابق بغیر انسان کے سفر کرنے والا ایک خلائی کیپسول کرسمس کے تحائف لے کر بین الاقوامی خلائی اسٹیشن سے جڑ گیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ڈریگن نامی اس خلائی کیپسول کو تین روز قبل روانہ کیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

اس خلائی کیپسول کو بین الاقوامی خلائی اسٹیشن کے جرمن کمانڈر الیگزانڈر گیرسٹ نے ایک لمبے مشینی بازو کے ذریعے خلا میں اپنی گرفت میں لیا۔

ڈریگن کو خلائی اسٹیشن کے قریب لانے کی پہلی کوشش بعض تکنیکی خرابیوں کی وجہ سے ناکام ہو گئی تھی۔ اس کیپسول کے ذریعے خلائی اسٹیشن میں موجود خلا بازوں کے خصوصی کرسمس ڈنر کے لیے سامان بھیجا گیا ہے۔ ڈریگن خلائی تجربات کے لیے آلات کے علاوہ کیڑے اور چوہے بھی ساتھ لے کر گیا ۔

متعلقہ عنوان :

مری میں شائع ہونے والی مزید خبریں