ہمارے لاپتہ پانچ امریکی فوج ہلاک ہو گئے، امریکی فوج

ہلاک ہونے والے فوجیوں کی شناخت جلد ہی عام کر دی جائے گی،حکام کی گفتگو

منگل 11 دسمبر 2018 15:00

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 دسمبر2018ء) امریکی فوج نے کہہ دیا ہے کہ اس کے عملے کے پانچ لاپتہ رکن ہلاک ہو گئے ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق گزشتہ ہفتے شمالی جاپانی ساحلی علاقے میں ایک جہاز تباہ ہونے کے نتیجے میں ان امریکیوں کو لاپتہ قرار دیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

یہ حادثہ اس وقت رونما ہوا تھا، جب معمول کی تربیت کے دوران دو طیارے آپس میں ٹکرا گئے ۔ امریکی حکام نے کہا کہ اس حادثے کے نتیجے میں ہلاک ہونے والے فوجیوں کی شناخت جلد ہی عام کر دی جائے گی۔ تباہ شدہ جہاز کا ملبہ مل چکا ہے جبکہ امریکی فوج نے سرچ اور ریسکیو مشن ختم کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

مری میں شائع ہونے والی مزید خبریں