امریکہ: خاتون کے قتل کے مقدمہ میں ایک شخص کو پھانسی دیدی گئی

جمعہ 14 دسمبر 2018 15:50

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 دسمبر2018ء) امریکہ میں خاتون کے قل کے مقدمہ میں ایک شخص کو پھانسی دیدی گئی۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبر رساں اداے کے مطابق ریاست فلوریڈا کی ایک جیل میں پچپن سالہ شخص جوزانٹونیو کو زہریلا انجکشن لگاکر پھانسی دی گئی ہے، جوزانٹونیوکو1992میں ایک خاتون فائیلیس میناس کو میامی میں ایک اپارٹمنٹ میں قتل کرنے کے جرم میں سزائے موت سنائی گئی تھی، امریکی سپریم کورٹ نے ملزم کی رحم کی اپیل کو بالکل آخری منٹ میں مسترد کر دیا تھا۔

مری میں شائع ہونے والی مزید خبریں