ڈونلڈ ٹرمپ کا نیا وزیر داخلہ مقرر کرنے کا اعلان

موجودہ وزیر داخلہ رواں ماہ کیاختتام تک عہدہ چھوڑ دیں گے

اتوار 16 دسمبر 2018 12:50

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 دسمبر2018ء) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ چند روز میں نیا وزیر داخلہ مقرر کریں گے۔ان کا کہنا ہے کہ موجودہ وزیر داخلہ رایان زینک دو سال تک اپنی ذمہ داریوں کی انجام دہی کے بعد رواں سال کے آخر تک عہدے سے سبکدوش ہوجائیں گے۔

(جاری ہے)

امریکی صدرنے ایک ٹویٹ میں کہا کہ وائیٹ ہائوس میں بجٹ کے شعبے کے ڈائریکٹر کو عارضی طورپر جون کیلی کی جگہ اہم عہدہ دیا جائے گا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ جون کیلی کو وزیر داخلہ مقرر کرسکتے ہیں۔ تاہم خود ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایسی کوئی وضاحت نہیں کی گئی کہ آیا ان کا نیا وزیر داخلہ کون ہوسکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :

مری میں شائع ہونے والی مزید خبریں