امریکا اور یورپ میں خراب موسمی صورتحال،مختلف حادثات میں چھ افرادہلاک

اسکول ، دفاتر،کالج ،یونیورسٹی،بازار اور ایئرپورٹ بند، آئندہ چند روز میں موسم مزید سخت ہونے کا امکان

ہفتہ 19 جنوری 2019 15:40

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جنوری2019ء) امریکی ریاست کیلیفورنیا میں طوفانی بارش اور برفباری سے نظام زندگی شدید متاثر ہے۔ مختلف حادثات میں 6 افراد ہلاک ہوگئے۔جرمنی، آسٹریا سمیت پورا یورپ سردی سے تھر تھر کانپتا رہا ۔

(جاری ہے)

انگلینڈ کے شہر برمنگھم میں سال نو کی پہلی برفباری نے موسم خوشگواربنادیا ،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی ریاست کیلیفورنیا میں برفانی طوفان اور بارش نے معمولاتِ زندگی کو متاثر کررکھاہے، سڑکوں پر پانی کھڑا ہے جبکہ ریلوے ٹریکس برف میں چھپ گئے۔

اسکول ، دفاتر،کالج ،یونیورسٹی،بازار اور ایئرپورٹ سب بند کردئیے گئے کیوں کہ آئندہ چند روز میں موسم مزید سخت ہونے کا امکان ہے۔یورپی ممالک میں سردی نے لوگوں کی مشکلات بڑھادیں۔ جرمنی، آسٹریا کو برفباری کے بعد کڑکڑاتی سردی نے آگھیرا ہے۔پولینڈ، ناروے، چیک ری پبلک اور سلوواکیہ میں بھی ہرجانب سفیدی چھائی ہے۔انگلینڈ کے شہر برمنگھم میں سال کی پہلی برفباری سے شہری خوش ہوئے ہیں اوردرجہ حرارت 3 ڈگری سینٹی گریڈ تک گرگیا ہے۔

مری میں شائع ہونے والی مزید خبریں