امریکی وزارت انصاف نے یرانی ٹی وی اینکر پرسن کی گرفتاری کی تصدیق کر دی

خاتون کو وفاقی عدالت میں پیش کردیاگیا،ایف بی آئی نے بعض شہادتیں بھی پیش کیں،مزید کارروائی جاری

اتوار 20 جنوری 2019 12:30

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جنوری2019ء) امریکی وزارت انصاف نے ایرانی ٹیلی وڑن چینل سے وابستہ اینکر مرضیہ ہاشمی کی گرفتاری کی پہلی مرتبہ تصدیق کی ہے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اس خاتون کو وفاقی عدالت میں پیش کیا گیا۔ عدالت میں ایف بی آئی نے بعض شہادتیں بھی پیش کیں جبکہ کیس پر مزید کارروائی جاری ہے ۔

(جاری ہے)

امریکی نڑاد ایرانی ٹیلی وڑن اینکر کو اب تک دو مرتبہ عدالت میں پیش کیا جا چکا ہے۔

اس اینکر پرسن کی رہائی کا امکان گرینڈ جیوری کی جانب سے امریکی فوجداری قوانین کی سرزد کی گئی خلاف ورزیوں کا جائزہ لینے کے بعد ممکن ہے۔ اس خاتون کی گرفتاری امریکی خفیہ ادارے کے ایک سربمہر تفتیشی عمل کے دوران کی گئی ہے۔مرضیہ ہاشمی ایک انگریزی زبان کے ایرانی ٹیلی وڑن چینل سے وابستہ ہیں۔

متعلقہ عنوان :

مری میں شائع ہونے والی مزید خبریں