امریکی صدر کی شٹ ڈاؤن کے خاتمے کیلئے ڈیمو کریٹس کو نئی پیشکش

ٹرمپ عارضی اسٹیٹس امیگرینٹس کے ویزوں میں تین سال کی توسیع کیلئے تیار،ڈیموکریٹس نے پیشکش مستردکردی

اتوار 20 جنوری 2019 15:20

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جنوری2019ء) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے شٹ ڈاؤن کے خاتمے کیلئے ڈیمو کریٹس کو نئی پیشکش کر دی۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکا میں طویل ترین شٹ ڈاؤن جاری ہے، وائٹ ہاؤس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پریس بریفنگ کے دوران کہا وہ عارضی اسٹیٹس امیگرینٹس کے ویزوں میں تین سال کی توسیع کیلئے تیار ہیں۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پیشکش دی کہ وہ 7 لاکھ ڈاکا امیگرینٹس کو مزید 3 سال کیلئے پرمٹ جاری کرنے پر تیار ہیں، ڈیمو کریٹس اگر یہ پیشکش قبول کر لیں تو شٹ ڈاؤن ختم ہو جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

مری میں شائع ہونے والی مزید خبریں