امریکی ریاست فلوریڈا کے بینک میں فائرنگ سے پانچ افراد ہلاک

21سالہ حملہ آور نے بینک میں موجود لوگوں کو یرغمال بنا لیا تھا، پولیس نے زندہ گرفتار کرلیا

جمعرات 24 جنوری 2019 13:56

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جنوری2019ء) امریکا کی ریاست فلوریڈا کے بینک میں فائرنگ سے پانچ افراد ہلاک ، جب کہ متعدد زخمی ہو گئے جنہیں طبی امداد کے اسپتال منتقل کردیا گیا ، 21سالہ حملہ آور نے بینک میں موجود لوگوں کو یرغمال بنا لیا تھا، بعدازاں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے حملہ آور کو گرفتار کرلیا اور تفتیش کا آغاز کردیا ہے۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق بینک میں فائرنگ کا واقعہ ٹمپا سے 150 کلومیٹر جنوب مشرقی علاقے سبرینگ میں پیش آیا ۔ ایک نامعلوم شخص نے امریکی ریاست فلوریڈا کے ایک نجی بینک میں گھس کر اندھا دھند فائرنگ شروع کردی جس کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک جب کہ متعدد زخمی ہو گئے جنہیں طبی امداد کے اسپتال منتقل کردیا گیا ۔امریکی میڈیا کے مطابق 21سالہ حملہ آور نے بینک میں موجود لوگوں کو یرغمال بنا لیا تھا، بعدازاں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے حملہ آور کو گرفتار کرلیا اور تفتیش کا آغاز کردیا ہے۔

مری میں شائع ہونے والی مزید خبریں