شٹ ڈائون خاتمے تک اسٹیٹ آف دا یونین خطاب نہیں ہوسکتا،نینسی پلوسی

اسپیکر ایوان نمائندگان نینسی پلوسی حقیقت سننا نہیں چاہتیں اس لیے اسٹیٹ آف دی یونین خطاب منسوخ کیا،ٹرمپ

جمعرات 24 جنوری 2019 13:58

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جنوری2019ء) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہاہے کہ اسٹیٹ آف دا یونین خطاب اس لیے منسوخ کیا گیا ہے کیونکہ اسپیکر ایوان نمائندگان نینسی پلوسی حقیقت سننا نہیں چاہتیں، وہ سچائی سے خوفزدہ ہیں۔ادھر ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ اس صورتحال میں اسٹیٹ آف دایونین خطاب منسوخ ہونے پر امریکی صدر نے متبادل ڈھونڈ لیا ہے اور وہ جلد عوام کو اس صورتحال سے آگاہ کریں گے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایک بیان میں ٹرمپ نے کہاکہ نینسی پلوسی نہیں چاہتی کہ عوام جانیں کہ کیا ہو رہا ہے، وہ سچائی سے خوفزدہ ہیں،جبکہ امریکی عوام حقیقت جاننا چاہتے ہیں اور اس سے انہیں آگاہ کیا جائے گا۔اس سے قبل امریکا کی ایوان نمائندگان کی اسپیکر نے اعلان کہ شٹ ڈائون کے خاتمے تک اسٹیٹ آف دا یونین خطاب نہیں ہوسکتا۔

(جاری ہے)

دوسری جانب امریکی صدرٹرمپ نے رواں ہفتے اسٹیٹ آف دا یونین خطاب کرنے کا اعلان کیا تھا جس پر نینسی پلوسی نے خط کے ذریعے واضح کیا کہ ایوان صدر ٹرمپ کو خطاب کی اجازت نہیں دے گا۔

واضح رہے کہ امریکامیں شٹ ڈاو?ن مارچ تک جاری رہنیکی صورت میں کئی اہم پروگرام ختم کیے جانے کا خدشہ ہے۔ذرائع کے مطابق اس صورتحال میں اسٹیٹ آف دایونین خطاب منسوخ ہونے پر امریکی صدر نے متبادل ڈھونڈ لیا ہے اور وہ جلد عوام کو اس صورتحال سے آگاہ کریں گے۔

متعلقہ عنوان :

مری میں شائع ہونے والی مزید خبریں