امریکہ میں 78ویں انٹرنیشنل بوٹ شو کا انعقاد،1400 سے زائد کشتیاں نمائش کیلئے پیش کی گئیں

جمعہ 22 فروری 2019 18:00

میامی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 فروری2019ء) امریکی شہر میامی میں ہر انداز کی کشتیوں پر مبنی 78ویں سالانہ انٹرنیشنل بوٹ شو کاانعقاد کیا گیاہے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق اس بین الاقوامی نمائش میں پرتعیش تفریحی کشتیوں سے لیکر بادبانی کشتیاں، سیلنگ بوٹس اور دیگر مختلف اسٹائل اور سائز کی1400سے زائدکشتیاں نمائش کیلئے پیش کی گئی ہیں۔رواں سال اس بوٹ شو میں کئی ملین ڈالر مالیت کے بحری جہازوں کے نئے ماڈلز بھی پہلی بار متعارف کروائے گئے جو سب کی توجہ کا مرکز بنے تھے۔واضح رہے کہ یہ بوٹ شو5 روز تک جاری رہے گا۔

متعلقہ عنوان :

مری میں شائع ہونے والی مزید خبریں