سونے کی کان کنی کرنے والی وینزویلا کی سرکاری کمپنی پر امریکی پابندیاں

بدھ 20 مارچ 2019 11:45

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مارچ2019ء) امریکا نے وینزویلا میں سونے کی کان کنی کرنے والی سرکاری کمپنی پر پابندیاں عائد کر دیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یہ بات واشنگٹن میں امریکی محکمہ خزانہ کی طرف سے بتائی گئی۔

(جاری ہے)

اس سے قبل تیل کی دولت سے مالا مال وینزویلا میں جاری اقتدار کی جنگ میں خود ساختہ صدر خوآن گوآئیڈو نے امریکا میں موجود اپنے ملک کی سفارتی عمارات کا کنٹرول بھی سنبھال لیا تھا۔

بتایا گیا ہے کہ وینزویلا کی اپوزیشن کے اس رہنما کے ساتھیوں نے واشنگٹن میں ملٹری اتاشیوں کے زیر استعمال دو عمارات اور نیویارک میں قونصل خانے کو اپنے قبضے میں لے لیا ہے۔ وینزویلا کے صدر نکولاس مادورو نے اسے غیر قانونی قرار دیتے ہوئے امریکا سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس عمل کو روکے۔ امریکا اور متعدد یورپی ممالک خوآن گوآئیڈو کو وینزویلا کا صدر تسلیم کر چکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

مری میں شائع ہونے والی مزید خبریں