ایردوآن کھوکھلی شخصیت،سبزیوں کی مہنگائی بھی بیرونی سازش قرار دی،امریکی اخبار

ایردوآن نے مظاہرین کے احتجاج کے جواب میں غضباک لہجہ اختیار کیا اورکہاکہ ہم سے توقع نہ رکھیں،رپورٹ

پیر 25 مارچ 2019 11:30

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 مارچ2019ء) امریکی اخبارنے ترک صدر کے متکبرانہ لہجے اور بلند آہنگ نعروں پرمبنی سیاست پر ایک تفصیلی رپورٹ میں روشنی ڈالتے ہوئے کہا ہے کہ ترک صدر اندر سے ایک کھوکھلا انسان ہیں جو بحرانوں پر پردہ ڈالنے کے لیے چیخ چیخ کر باتیں کرتے اور متکبرانہ انداز میں نعرے لگاتے ہیں۔

(جاری ہے)

امریکی اخبار کی رپورٹ کے مطابق حال ہی میں ترک صدر نے مشرقی علاقے سیفاس میں ایک جلسہ عام سے خطاب شروع کیا تو انہیں اس وقت مشکل کا سامنا کرنا پڑا جب مزدوروں کے ایک گروپ نے اپنی اجرت میں اضافے اور ملازمتیں دینے کے لیے زور زور سے نعرے لگانے شروع کردئیے۔

صدر ایردوآن نے مظاہرین کے احتجاج کے جواب میں غضباک لہجہ اختیار کیا اور ان سے مخاطب ہو کر کہا کہ ہم سے کوئی توقع نہ رکھیں، ساتھ ہی متکبرانہ لہجے میں کہا کہ میں کوئی روایتی سیاسی دان نہیں۔ اس جلسے میں ہمارے لیے مشکلات پیدا نہ کی جائیں ورنہ اس کے سنگین نتائج بھگتنا پڑیں گے۔اس کے ساتھ ہی طیب ایردوآن کے حامی اور بعض اجرتی نعرے بازوں نے زور زور سے صدر کے حق میں نعرے لگانا شروع کردیے۔ یوں مزدوروں کے نعرے اور ان کا احتجاج دب کر رہ گیا۔

متعلقہ عنوان :

مری میں شائع ہونے والی مزید خبریں