امریکا میں خام تیل کے نرخوں میں 1 فیصد اضافہ

ہفتہ 13 اپریل 2019 20:11

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 اپریل2019ء) امریکا میں خام تیل کے نرخوں میں 1 فیصد اضافہ ہوا جس کی وجہ اوپیک پلس ملکوں کی جانب سے پیداوار میں کمی کے ساتھ ساتھ وینزویلا، ایران اور لیبیا کی جانب سے سپلائی میں کمی ہے۔

(جاری ہے)

نیویارک میں برنٹ نارتھ سی کروڈ کے وقفے کے بعد نرخ 99 سینٹ (1.4 فیصد) بڑھ کر 71.82 ڈالر فی بیرل رہے۔ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کے سودے 66 سینٹ (1 فیصد)اضافے کے ساتھ 64.24 ڈالر فی بیرل طے پائے۔

متعلقہ عنوان :

مری میں شائع ہونے والی مزید خبریں