ایک ہزارغیرملکیوں سمیت چارہزارداعشی جنگجو امریکی حمایت یافتہ فورسز کی قید میں

ایس ڈی ایف نے شام کے مشرقی صوبے دیر الزور میں واقع قصبے الباغوز پر قبضہ کرکے جنگجوئوں کو گرفتار کر لیا

پیر 15 اپریل 2019 15:15

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اپریل2019ء) امریکا کی حمایت یافتہ شامی جمہوری فورسز (ایس ڈی ایف)نے شام کے مشرقی صوبے دیر الزور میں واقع قصبے الباغوز پر قبضہ کرکے داعش کے چار ہزار سے زیادہ جنگجوئوں کو گرفتار کر لیا ۔ان میں ایک ہزار کے لگ بھگ غیرملکی ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق ایک اطالوی جنگجوبن لادن نے کہاکہ وہ ترکی کے راستے شام میں داخل ہوا تھا۔

(جاری ہے)

وہاں اس نے جنگی تربیت حاصل کی تھی۔وہ گذشتہ برسوں کے دوران میں داعش کی صفوں میں شامل ہوکر لڑتا رہا تھا اور شام کے باقی علاقوں میں داعش کی شکست کے بعد وہ اپنے ساتھیوں کے ساتھ الباغوز منتقل ہوگیا تھا۔وہ ایس ڈی ایف کے قبضے تک اپنے باقی جنگجو ساتھیوں کے ساتھ مل کر اس قصبے ہی میں رہتا رہا تھا تاآنکہ داعش کو شکست سے دوچار ہونا پڑا اور وہ گرفتار کر لیے گئے یا ان میں سے بعض جنگجوں نے ایس ڈی ایف کے سامنے ہتھیار ڈال دیے تھے۔

متعلقہ عنوان :

مری میں شائع ہونے والی مزید خبریں