امریکا میں وینزویلا کے سفارت خانے کو قبضہ میں لینے کے خلاف احتجاج و مظاہرہ

اتوار 19 مئی 2019 12:45

واشنگٹن۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 مئی2019ء) امریکا میں وینزویلا کے سفارت خانے کو قبضہ میں لیے جانے اور وینزویلا حکومت کے مہمانوں کے طور پر سفارتی سہولیات میں رہ رہے چار کارکنوں کی گرفتاری کے خلاف وائٹ ہاؤس کے باہر تقریبا 200 لوگوں نے مظاہرہ کیا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق مظاہرین شروع میں وینزویلا کے سفارت خانے کے سامنے جمع ہوئے اور پھر وائٹ ہاؤس کی جانب مارچ کیا جہاں کئی مقررین نے ایک خود مختار ملک کے سفارت خانے کو بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کرکے اسے تحلیل کرنے کے امریکی حکومت کے کاموں کو دوہرایا اور ایک خطرناک مثال پیش کی امریکہ سمیت دنیا کے تمام سفارتی مراعات کو خطرے میں ڈالتی ہے۔

متعلقہ عنوان :

مری میں شائع ہونے والی مزید خبریں