امریکی مشرق وسطیٰ امن کانفرنس، فلسطینی قیادت عدم اطمینان کا شکار

امن کانفرنس میں اسرائیلی فلسطینی تنازعے کے مرکزی اختلافی معاملات کا کوئی پہلو شامل نہیں،ترجمان فلسطینی صدر

پیر 20 مئی 2019 16:50

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مئی2019ء) امریکا اگلے مہینے خلیجی ریاست بحرین میں منعقدہ امن کانفرنس میں مشرق وسطیٰ کے لیے مجوزہ امن منصوبے کے پہلے مرحلے کی تفصیلات عام کرے گا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق فلسطینی قیادت نے مجوزہ امریکی امن کانفرنس پر کسی جوش و خروش کا مظاہرہ نہیں کیا۔

(جاری ہے)

فلسطینی صدر محمود عباس کے ترجمان کے مطابق امن کے قیام کا کوئی پلان اہم معلات کو حل کیے بغیر توجہ اور پذیرائی حاصل نہیں کر سکتا۔

وائٹ ہاؤس کے ایک بیان کے مطابق بحرین منعقدہ کانفرنس میں فلسطینی علاقوں میں وسیع امریکی سرمایہ کاری پر بحث و تمحیص کو فوقیت حاصل رہے گی۔ اس بیان میں یہ بھی واضح کیا گیا کہ امن کانفرنس میں اسرائیلی فلسطینی تنازعے کے مرکزی اختلافی معاملات کا کوئی پہلو شامل نہیں۔

متعلقہ عنوان :

مری میں شائع ہونے والی مزید خبریں