امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے آئندہ دورہ جاپان کے دوران روایتی ریسلنگ سومو کا شو دیکھنے کے موقع پر منتظمین سیکورٹی ایشوز پر فکر مند

بدھ 22 مئی 2019 23:03

ٹوکیو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 مئی2019ء) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے آئندہ دورہ جاپان کے دوران روایتی ریسلنگ سومو کا شو دیکھنے کے موقع پر منتظمین ان کے لئے سیکورٹی ایشوز پر فکر مند ہیں جاپانی وزیر اعظم شینزو ایبے نے امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ اور ان کی اہلیہ ملینیا کو دورہ جاپان کے دوران سومو کشتی دیکھنے کی بھی دعوت دی ہے جو26 مئی کو منعقد ہو گی۔

امریکی صدر ریسلنگ جیتنے والے پہلوان کو ٹرافی بھی دیں گے۔

(جاری ہے)

شو کے منتظمین کا کہنا ہے بڑے انڈور ہال میں ہونے والی سومو ریسلنگ میں سیکورٹی کی مشکلات پیش آسکتی ہیں جس سے نمٹنے کے لئے تما م تر انتظامات کئے جارہے ہیں۔ امریکی صدر اور ان کی اہلیہ ریسلنگ رنگ کے قریب بیٹھیں گے کسی کو ان کے قریب نہیں جانے دیا جائے گا اور نہ ہی ہال میں موبائل کیمرہ یا الکوحل مشروبات کی بوتلیں لے جانے کی اجازت ہوگی۔ امریکی صدر نے جاپانی کلچر اور سومو ریسلنگ میں گہری دلچسپی کا اظہارکیا ہے میڈیا سومو ریسلنگ ٹرافی کو ٹرمپ ٹرافی کے نام سے منسوب کر رہا ہے۔ صدر ڈونلڈ ٹرمپ جاپانی شہنشاہ نورو ہیٹو سے بھی ملاقات بھی کریں گے۔

مری میں شائع ہونے والی مزید خبریں