معاشی تعاون اورترقی کی تنظیم کے 36 رکن ممالک کے وزرا کا 2 روزہ اجلاس کسی اتفاق رائے کے بغیر اختتام پذیر

ہفتہ 25 مئی 2019 09:50

پیرس ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مئی2019ء) امریکی اعتراضات کے باعث او ای سی ڈی کے ارکان آزاد تجارت کی حمایت میں متفقہ بیان پر اتفاق رائے نہیں کر سکے ہیں۔تاہم ارکان نے مصنوعی ذہانت کے استعمال کے ضوابط اور سفارشات کی حمایت پرمبنی بیان پر اتفاق کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

معاشی تعاون اورترقی کی تنظیم کے 36 رکن ممالک کے وزرا کا 2 روزہ اجلاس ختم ہو گیا۔او ای سی ڈی کے وزرا آذاد تجارت کی حمایت میں متفقہ بیان پر مسلسل تیسرے سال متفق ہونے میں ناکام رہے ہیں۔اس معاملے پراختلاف ایک ایسے وقت سامنیآیا ہے، جب جاپان آئندہ ماہ اوساکا میں گروپ ا?ف ٹوئنٹی کا سربراہ اجلاس منعقد کرنے کی تیاریاں کر رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :

مری میں شائع ہونے والی مزید خبریں