بھروسہ ہے شمالی کوریا کے سربراہ نے جو وعدے کیے وہ پورے کریں گے،ٹرمپ

شمالی کوریا کے میزائل سے ان کے کچھ لوگ پریشان ہوئے اور لگتا ہے کہ مجھے سگنل دیا گیا،امریکی صدر

اتوار 26 مئی 2019 13:20

ٹوکیو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مئی2019ء) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ انہیں بھروسہ ہے کہ شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ ان نے جو عدے کیے ہیں اسے وہ پورا کریں گے۔میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی صدر نے شمالی کوریا کے حالیہ میزائل تجربوں سے متعلق خدشات کو مسترد کرتے ہوئے شمالی کوریا پر اعتماد کا اظہار کیا ۔

(جاری ہے)

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ شمالی کوریا نے چند جھوٹے میزائل فائر کیے جس سے ان کے کچھ لوگ اور دیگر پریشان ہوئے تاہم اٴْن میزائل تجربات نے انہیں کچھ نہیں کیا، شاید کم جونگ نے مجھے سگنل دیا ہے۔

ٓ ا س سے قبل امریکی صدرسرکاری دورے پر ٹوکیو پہنچے ،ٹوکیومیںامریکی صدر گولف کھیلنے کے لیے موبارا کنٹری کلب بھی گئے جہان ان کا استقبال جاپانی وزیراعظم نے کیا، ڈونلڈ ٹرمپ اور شنزوایبے وہاں سے ایک گاڑی میں روانہ ہوئے جس کی ڈرائیونگ جاپانی وزیر اعظم نے خود کی۔

مری میں شائع ہونے والی مزید خبریں