کافی کی عالمی پیداوار میں سیزن 2019-20 ء کے دوران 3.1 فیصد کمی،طلب میں 2.5 فیصد اضافے کا امکان ہے،امریکی محکمہ زراعت

اتوار 16 جون 2019 14:00

نیویارک۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جون2019ء) امریکی محکمہ زراعت نے کہا ہے کہ سیزن 2019-20 ء کے دوران کافی کی عالمی پیداوار میں 3.1 فیصد کمی جبکہ طلب میں 2.5 فیصد اضافے کا امکان ہے۔ادارے کی جانب سے جاری حالیہ جائزہ رپورٹ کے مطابق کافی کی عالمی پیداوار سیزن 2018-19 ء کے مقابلے میں سیزن 2019-20ء کے دوران 3.1 فیصد کم ہوکر 60 کلوگرام کے 169.1 ملین بیگ رہنے کی توقع ہے۔

(جاری ہے)

انھوں نے بتایا کہ کافی کی عالمی طلب میں رواں سال 2.5 فیصد اضافے کا امکان ہے جس کا حجم بڑھ کر 60 کلوگرام کے 167.9 ملین بیگ تک پہنچ سکتا ہے۔برازیل کی کافی کی 2019-20 ء کی پیداوار 59.3 ملین بیگ رہنے کی توقع ہے جبکہ 2018-19ء کے دوران اس کی پیداوار 60 کلوگرام کے 64.8 ملین بیگ رہی تھی۔اس کی اربیکا کافی کی پیداوار رواں سال 41 ملین بیگ رہنے کی توقع ہے جو 2018 ء میں 48 ملین بیگ سے زیادہ رہی۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کافی کی پیداوار میں کمی جبکہ طلب میں اضافے کے باعث اس کے عالمی ذخائر کم ہوکر 33.5 ملین بیگ تک آسکتے ہیں جو سیزن 2018-19ء میں 36.4 ملین بیگ کی سطح پر تھے۔

متعلقہ عنوان :

مری میں شائع ہونے والی مزید خبریں