امریکا، یورپ اور ایشیا میں سونے کے نرخوں میں کمی

منگل 18 جون 2019 23:36

نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 جون2019ء) امریکا، یورپ اور ایشیا میں سونے کے نرخوں میں کمی ہوئی جس کی وجہ بہتر امریکی اقتصادی ڈیٹا رپورٹ کے باعث قرضوں پر سود کی شرح کم ہونے کے معدوم امکانات ہیں۔نیویارک میں سپاٹ گولڈ کے وقفے پر نرخ 0.2 فیصد کم ہوکر 1338.90 ڈالر فی اونس رہے۔

(جاری ہے)

امریکی سونے کے سودے 0.1 فیصد کمی کیساتھ 1342.90 ڈالر فی اونس طے پائے۔لندن میں سپاٹ گولڈ کے وقفے سے قبل نرخ 0.1 فیصد کم ہوکر 1340.20 ڈالر فی اونس رہے۔امریکی سونے کے سودے 0.1 فیصد کمی کے ساتھ 1343.70 ڈالر فی اونس طے پائے۔ایشیا میں سپاٹ گولڈ کے نرخ 0.6 فیصد کم ہوکر 1333.81 ڈالر فی اونس رہے۔امریکی سونے کے سودے 0.5 فیصد کمی کیساتھ 1341.70 ڈالر فی اونس طے پائے۔

متعلقہ عنوان :

مری میں شائع ہونے والی مزید خبریں