لندن پولیس کا ٹوئیٹر اکائونٹ ہیک،ٹرمپ نے میئرصادق خان کو ناکام قراردیدیا

پولیس اکاونٹ ہیک کیے جانے کے بعد صادق خان کے لیے کوئی جائے امان نہیں،امریکی صدرکا طنز

اتوار 21 جولائی 2019 11:30

لندن پولیس کا ٹوئیٹر اکائونٹ ہیک،ٹرمپ نے میئرصادق خان کو ناکام قراردیدیا
لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جولائی2019ء) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور لندن کے پاکستانی نڑاد مسلمان میئرصادق خان کے درمیان اکثر نوکا جھونکی لگی رہتی ہے اور دونوں ایک دوسرے کوطعن وملامت کرنے اور تنقید و تمسخرکا کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتے۔حال ہی میں لندن کی پولیس کاٹویٹر اکاونٹ ہیک کیے جانے اور پولیس کی ای میل سروس تک ہیکروں کی رسائی کے بعد امریکی صدر صادق خان کی کمزوریاں تلاش کرنے کا ایک اور موقع مل گیا۔

انہوںنے صادق خان کا مذاق اڑانے کے لیے موقع غنیمت جانا اور ان پر بھرپور لفظی وار کیے ۔میڈیارپورٹس کے مطابق ایک ٹویٹ میں صدر ٹرمپ نے لکھا کہ برطانوی پولیس کا ٹویٹر اکائونٹ اور ای میل پرسائبرحملے لندن کے نالائق میئرصادق خان کے لیے پیغام ہے اس کے لیے اب کوئی جائے امان نہیں۔

(جاری ہے)

خیال رہے کہ لندن پولیس کے ٹویٹر اکاونٹ اور ای میل سروس پر سائبرحملے کا واقعہ جمعہ کی شام پیش آیا تھا۔

ہیکنگ کے بعد ہیکروں نے ٹویٹر پرپراسرار توہین آمیز پیغامات پوسٹ کیے اور مختلف ای میل آئی ڈیز پر پیغامات ارسال کیے گئے۔ پولیس کا کہنا تھا کہ ہیکر ای میل کے بیرون ملک سروس تک رسائی حاصل نہیں کرسکے ،اس پرامریکی صدر نے مزید لکھا کہ لندن کے میئرصادق خان کے ہوتے ہوئے کوئی سڑک اور گلی محلہ محفوظ نہیں۔ صدر ٹرمپ نے یہ بات برطانوی صحافیہ کیٹی ھوبکنز کی اس ٹویٹ کے جواب میں لکھی جس میں انہوںنے کہا تھا کہ لندن پولیس کا کہنا تھا کہ دارالحکومت کی سڑکیں اور گلیاں ان کے کنٹرول سے باہر ہوگئی ہیں۔

اب واضح ہو گیا کہ پولیس کا ٹویٹر اکاونٹ بھی ان کے کنٹرول سے باہر ہے۔ڈونلڈ ٹرمپ لندن کے میئرصادق خان کوناکام میئر قرار دے چکے ہیں جب کہ صادق خان کہتیہیں ٹرمپ کی ذہنی سطح 11 سال کے بچے کی سوچ سے زیادہ نہیں۔ امریکی میں ایک ایسا شخص ملک کا صدر بنا ہوا ہے جس کی اپنی سوچ بچگانا ہے۔

مری میں شائع ہونے والی مزید خبریں