Oطالبان سے مذاکرات جاری ہیں ، ڈونلڈٹرمپ

ھ*افغانستان سے مکمل فوجی انخلاء کے مختلف متبادل پر غور کر رہے ہیں ، صحافیوں سے گفتگو

بدھ 21 اگست 2019 19:10

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 اگست2019ء) امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ نے کہا ہے کہ طالبان کے ساتھ مذاکرات جاری ہیں تاہم افغانستان سے مکمل انخلاء کے حوالے سے غیر وابستگی برقرار رہے گی ۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق وائٹ ہاؤس میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے ڈنلڈٹرمپ کا کہنا تھا کہ ہم افغان حکومت ، طالبان اور دیگر کے ساتھ مذاکرات جاری رکھے ہوئے ہیں ۔ افغانستان سے مکمل فوجی انخلاء !کے سوال کے جواب میں ٹرمپ کا کہنا تھا کہ اس سلسلے میں مختلف متبادل پر غور کیاجا رہا ہے انہوں نے کہاکہ واشنگٹن افغانستان میں کوئی پولیس فورس نہیں سمجھا جا رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مذاکرات اس امن عمل کے لئے سہولتی کوشش ہے جس سے افغانستان میں کشیدگی کا خاتمہ ہوا ۔ ۔

مری میں شائع ہونے والی مزید خبریں