طالبان کاکابل میں افغان صدرکے جلسے پر حملہ،امریکا کا اظہار مذمت

طالبان ملک کے کئی علاقوں میں ہسپتالوں، اسکولوں، گھروں اور بجلی کے ترسیلی نظام پر حملے کر رہے ہیں،امریکی محکمہ خارجہ

بدھ 18 ستمبر 2019 13:45

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 ستمبر2019ء) امریکا نے طالبان کی جانب سے افغانستان کے اداروں، انفراسٹکچر اور عوام پر کیے جانے والے حملوں پر اظہار مذمت کیا ہے۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ طالبان نے کابل میں خودکش دھماکے کی ذمہ داری قبول کی ہے جس میں 20 سے زائد افراد ہلاک ہوئے، انہوں نے پروان میں بھی صدارتی امیدوار کی ریلی کے دوران دھماکے کی ذمہ داری قبول کی ہے جس میں 24 سے زائد افراد ہلاک ہوئے۔

اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کا کہنا تھا کہ طالبان ملک کے کئی علاقوں میں ہسپتالوں، اسکولوں، گھروں اور بجلی کے ترسیلی نظام پر حملے کر رہے ہیں جس کی وجہ سے افغانستان اندھیروں میں ڈوب گیا ہے اور اسے کئی دیگر چیلنجز کا سامنا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ان حملوں سے ثابت ہوتا ہے کہ طالبان افغانستان کے اداروں اور عوام کو اہمیت نہیں دیتے ہیں، حقیقی مصالحتی عمل کے لیے طالبان کو اس کے لیے اپنے عزم کا اظہار کرنا ہوگا ناکہ تشدد کی فضا برپا کرکے ملک کا امن بگاڑنا ہوگا۔

مری میں شائع ہونے والی مزید خبریں