سیمپرا کاچلی میں واقع توانائی پلانٹ 3 ارب ڈالر میں چینی گرڈ کارپوریشن کو فروخت کیے جانے کا امکان

اتوار 13 اکتوبر 2019 11:00

ماسکو۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اکتوبر2019ء) امریکی توانائی کمپنی سیمپرا کی جانب سے اپنا چلی میں واقع توانائی پلانٹ 3 ارب ڈالر کے عوض جلد چین کی قومی گرڈ کارپوریشن کو فروخت کیے جانے کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

رائٹرز کی سودے سے واقف ذرائع کے حوالے سے رپورٹ کے مطابق سیمپرا اپنے مالی وسائل میں اضافے کے لیے کوشاں ہے جس کے لیے وہ اپنے غیر بنیادی اثاثے فروخت کرنا چاہتی ہے، چلی میںواقع گرڈ کی فروخت کی بھی اسی پالیسی کا حصہ ہے۔

ذرائع کے مطابق سیمپرا کی چین کی قومی گرڈ کارپوریشن کے ساتھ چلی میں واقع توانائی پلانٹ کی فروخت بارے ڈیل آئندہ ہفتے ہونے کا امکان ہے، تاہم ان کا کہنا تھا کہ اس سودے کی کامیابی بارے حتمی رائے دینا مشکل ہے۔اس حوالے سے سیمپرا اور چینی گرد کارپوریشن نے فوری طور پر کوئی بات کرنے سے انکار کردیا۔

متعلقہ عنوان :

مری میں شائع ہونے والی مزید خبریں