ا مریکہ ،ایک شخص نے اپنے چار ہمسایوں کو گولی مار کر قتل کر دیا، ملزم گرفتار

ذہنی مسائل کے شکار افراد کی ہتھیاروں تک رسائی روکنے کے لیے اقدامات کرتے رہیں گے، میئر شکاگلو

اتوار 13 اکتوبر 2019 15:40

شکاگو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اکتوبر2019ء) امریکی شہر شکاگو میں ایک شخص نے اپنے اپارٹمنٹ میں اسی عمارت میں رہنے والے اپنے چار ہمسایوں کو گولی مار کر قتل کر دیا۔

(جاری ہے)

پولیس کے طابق ملزم کو حراست میں لے لیا گیا حکام کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ ہفتے کی شام مقامی وقت کے مطابق ساڑھے پانچ بجے پیش آیا، پولیس نے جائے وقوعہ سے ہتھیار بھی برآمد کر لیا ہے۔ شکاگو کے میئر نے اس واقعہ کے بعد اپنے ایک ٹویٹر پیغام میں کہا کہ وہ ذہنی مسائل کے شکار افراد کی ہتھیاروں تک رسائی روکنے کے لیے اقدامات کرتے رہیں گے۔

متعلقہ عنوان :

مری میں شائع ہونے والی مزید خبریں