ایران سے درپیش خطرات سے نمٹنے کے لیے سعودی عرب کی مدد کے پاپند ہیں،امریکا

بدھ 23 اکتوبر 2019 11:00

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اکتوبر2019ء) امریکی وزیر دفاع مارک ایسپر نے کہا ہے کہ ان کی سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے ساتھ انتہائی نتیجہ خیز ملاقات ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ٹوئٹر پر جاری ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ اس ملاقات میں خطے کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کی ایرانی سرگرمیوں پر بات چیت کی گئی۔ ایران کی طرف سے لاحق خطرات سے نمٹنے کے لیے امریکا سعودی عرب کی امداد کا پابند ہے۔

مری میں شائع ہونے والی مزید خبریں