امریکی سٹاک مارکیٹ میں مندی،ڈو جونز انڈیکس میں بہتری آئی

منگل 12 نومبر 2019 23:28

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 نومبر2019ء) امریکی سٹاک مارکیٹ میں مندی کا رجحان رہا ،تاہم بوئنگ ایئر کی جانب سے 737 میکس طیاروں کی فضائی سرگرمیوں میں واپسی کے اعلان کے بعد ڈو جونز انڈیکس میں بہتری آئی۔

(جاری ہے)

بوئنگ کمپنی کے اعلان کے بعد اس کے شیئرز کے نرخوں میں 4.6 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ نیویارک کا ڈو جونز انڈسٹریل ایوریج انڈیکس بہتر ہوکر 27691.49 پوائنٹ پر بند ہوا۔براڈ بیسڈ ایس اینڈ پی 500 انڈیکس گزشتہ روز کے مقابلے میں 0.2 فیصد کم ہوکر 3017.01 پوائنٹ پر بند ہوا۔نصدق کمپوزٹ انڈیکس 0.1 فیصد کمی کیساتھ 8464.28 پوائنٹ پر بند ہوا۔

متعلقہ عنوان :

مری میں شائع ہونے والی مزید خبریں