امریکہ ، فائرنگ سے پولیس اہلکار سمیت تین شہر ی ہلاک ، جوابی کارروائی میں دو حملے آور بھی مارے گئے

بدھ 11 دسمبر 2019 10:55

نیو جرسی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 دسمبر2019ء) امریکا کی ریاست نیوجرسی میں فائرنگ سے پولیس اہلکار سمیت تین شہری ہلاک ہوگئے، سیکورٹی اہلکاروں کی جوابی فائرنگ میں 2 حملہ آور بھی مارے گئے۔

(جاری ہے)

غیرملکی میڈیا کے مطابق پولیس اہلکار قتل کی تفتیش کے سلسلے میں دو افراد سے پوچھ گچھ کیلئے پہنچا، انہوں نے پولیس اہلکار کے سر میں گولی ماری اور فرار ہوگئے۔بعداذاں حملہ آور گاڑی میں فرار ہونے کے بعد ایک دکان میں داخل ہوگئے، جہاں سیکورٹی اہلکاروں کی فائرنگ سے دونوں ہلاک ہوئے،فائرنگ کے تبادلے میں 3 شہری بھی مارے گئے۔

مری میں شائع ہونے والی مزید خبریں