قاسم سلیمانی ذاتی طورپر عراق آکر مجھے قتل کرنا چاہتے تھے ،زلمے خلیل زاد کا انکشاف
عراق میں شیعہ عناصر کو منظم کرکے انہیں اقتدار پر فائز کرنے کی ایرانی کوششوں کا مقصد خمینی نظام کو اس ملک میں نافذکرنا تھا،امریکی سفیر
اتوار 19 جنوری 2020 12:05
(جاری ہے)
اس کتاب میں خلیل زاد نے عراق پر غلبہ حاصل کرنے کے لیے ایرانی منصوبوں کے بارے میں دلچسپ معلومات کا انکشاف کیا۔
انہوں نے اس کتاب میں لکھا ہے کہ کس طرح ایران کی وفادار عراقی شیعہ جماعتوں نے عراق میں زور پکڑا اور ریاست کو اپنے ہاتھوں میں یرغمال بنایا۔ اس کتاب میں قاسم سلیمانی کا دہشت گردی کی دنیا میں ایک مشہور شخصیت بننے سے قبل ابتدائی دور کا ذکر موجود ہے۔کتاب سے پتا چلتا ہے کہ زلمے خلیل زاد اور قاسم سلیمانی کے درمیان بالواسطہ رابطہ صدام کا تختہ الٹے جانے کے بعد پہلے کرد عراقی صدر جلال طالبانی کے توسط سے ہوا۔ اس وقت سلیمانی کی طرف سے زلمے خلیل زاد کو دھمکی آمیز پیغام دیا گیا تھا۔زلمے خلیل زاد نے اپنی کتاب میں عراق کی سیاست میں ایرانی مداخلت کے تجربات کا احاطہ کیااورلکھا کہ 2005ء کے انتخابات کی تیاری کے دوران تہران نے اپنے شیعہ اتحادیوں کو سیکیورٹی اداروں کا کنٹرول سنبھالنے اور ملیشیا قائم کرنے پر زور دیا۔ ایران کی قدس فورس نے سیاسی شخصیات اور پرانی حکومت کے سابق افسران کی ٹارگٹ کلنگ کی۔ ملک میں ہونے والے تشدد میں ایران کا ہاتھ تھا۔ تہران عراق میں اہل تشیع کو سنی عربوں پر غلبہ دلانے کے لیے ہرممکن کوشش کررہا تھا۔ ایرانی پالیسی سے لگتا تھا کہ وہ عراق کو عدم استحکام کی حالت میں رکھنا چاہتا تھا تاکہ امریکا کو عراق میں الجھا کر رکھا جائے اور اسے ایران کے خلاف کسی قسم کی مہم جوئی کی فرصت نہ ملے۔ایران نے نہ صرف عراق کے شیعہ عناصر کی معاونت کی اور عسکری گروپ تشکیل دینے میں ان کی مدد کی گئی بلکہ ایران کی طرف سے القاعدہ کے جنگجوئون کو بھی ایران اور عراق میں آمد ورفت کی اجازت فراہم کی۔ عراق میں شیعہ مذہبی سیاسی گروپوں کو مضبوط کیا گیا جنہیں صدام حسین کے دور میں بری طرح کچل دیا گیا تھا۔زلمے خلیل زاد مزید لکھتے ہیں کہ میں شیعہ عربوں کو ایران کا متبادل دینا چاہتا تھا۔ ایک سفیر کی حیثیت سے میں نے عراق کے شیعہ اور سنی لیڈروں کے درمیان صلح کرانے کی کوشش کی۔ مین نے صلح پسند سنی باغیوں کے ساتھ بات چیت ،متوازن عراقی سیکیورٹی فورسز کی تشکیل ، اور عراقی شیعہ عربوں کو سنیوں کو قبول کرنے پر راضی کرنے کی ضرورت زور دیا۔تاہم زلمے خلیل زادکی بغداد میں تہران کی مداخلت کم کرنے یا ختم کرنے کی کوششوں کو قدس فورس کے سربراہ قاسم سلیمانی نے آگے نہ بڑھنے دیا۔ ایران ہرصورت میں عراق کو افراتفری کی حالت میں رکھنا چاہتا تھا چاہے اس کے لیے اسے اپنے شیعہ عناصر ہی کا خون کیوں نہ بہانہ پڑے۔انہوں نے کہا کہ ایرانیوں نے میرے کھیل کو سمجھ لیا۔ دسمبر کے انتخابات کے فورابعد جلال طالبانی نے قدس فورس کے کمانڈر قاسم سلیمانی سے ملاقات کی۔ سلیمانی ایران کے ذریعہ غیر روایتی جنگ اور فوجی کارروائیوں کا ذمہ دار تھا۔ سلیمانی نے کہا کہ میں سمجھتا ہوں کہ میں کیا کرنے کی کوشش کر رہا ہوں۔ طالبانی نے عراق اور مخصوص عراقی گروہوں کے لیے خطرناک نتائج کے بارے میں متنبہ کیا ہے اگر وہ میرے منصوبے میں تعاون نہیں کرتے ہیں تو عراق میں بدامنی پھیل سکتی ہے۔انہوں نے مزید کہاکہ مجھے بعد میں معلوم ہوا کہ سلیمانی دھمکی آمیز لہجے کے ساتھ یہ کہہ رہے ہیں کہ خلیل زاد دٴْنیا کا بدترین شخص ہے۔ سلیمانی نے طالبانی سے ہونیوالے مکالمے میں کہا کہ وہ ذاتی طور پر عراق آکر اس خلیل زاد کو مارنا چاہتے ہیں۔ اگر ہماری سیاسی کوششیں سیاسی اتحاد قائم کرنے کے بجائے نفرت کو جنم دے رہی ہیں تو ہم یقینا صحیح راہ پر گامزن ہو چکے ہیں۔زاد نے ایرانی حکومت کے عہدیداروں کو مذاق اور فریب دہندگان کے طور پر بیان کرتے ہوئے کہا لکھا کہ مجھے ایسا لگتا تھا کہ ایرانی عراق کے شیعہ عربوں کے ساتھ ایسے سلوک کررہے تھے کہ وقت آنے پر انہیں قربانی کا بکرا بنایا جاسکے۔ میں ایران کے قریب سمجھے جانے والے شیعہ رہ نماؤں سے کبھی کبھی کہا کرتا تھا کہ تہران عراق کو کھنڈرات میں بدلنا چاہتا ہے تاکہ آسانی سے اس پر قابو پاسکے۔ ان میں سے بعض رہ نما خفیہ طور پر میرے نقطہ نظر کی حمایت کر رہے تھے۔2005ء کے انتخابات میں امریکا عراق میں ایسی حکومت قائم کرنا چاہتا تھا جس میں شیعہ سنی کے اتحاد کی راہ ہموار ہوسکے۔ انتخابات میں 275 کیایوان میں 128 نشستیں شیعہ گروپ جیت چکے تھے۔ ایران نے فورا مداخلت شروع کردی اور اپنے من پسند لوگوں کو اقتدار دلانے کے لییخفیہ طور پر جوڑ توڑ شروع کردی تھی۔ ایران نے ایک طرف کردوں کے ساتھ تعلقات استوار کرنے کی کوشش کی اور دوسری طرف عرب سنیوں کوبہلانے کی کوشش کی گئی۔ اس دوران ایران نے عراق میں زلمے خلیل زاد کی سیاسی اتحاد کی کوششوں پر گہری نظر رکھی ہوئی تھی۔زلمے خلیل زاد نے اپنی کتاب میں لکھا کہ عراق میں موجود شیعہ عناصر کو منظم کرکے انہیں اقتدار پر فائز کرنے کی ایرانی کوششوں کا مقصد ایران کے خمینی نظام کو عراق میں لانا تھا۔عراق میں نئے دستور کا مسودہ تیار کرنے کے لیے جو کمیٹی تشکیل دی گئی اس کی قیادت اعلیٰ اسلامی انقلاب کونسل کے ایک مندوب ھمام حمودی کو سونپی گئی۔ ھمام حمودی نے عراق کے تمام شیعہ سیاسی گروپوں کو اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کرنے، الدعوہ اور مقتدیٰ الصدر کی جماعتوں کو متحد کرنے کی کوشش کی تاکہ عراق میں ایران کی طرز کا نظام لایا جاسکے جس میں صرف شیعہ سیاسی قوتوں کا غلبہ ہو۔زلمے لکھتے ہیں کہ جب عراقی دستور تیار ہوگیا اور ایک اجلاس میں مجھے بھی شرکت کا موقع ملا تو مجھے ایسے لگا کہ میں ایران میں آگیا ہوں اور میری اطراف میں سب ایرانی شیعہ مذہبی لیڈر ہیں۔ اس موقع پران لوگوں نے نعرہ تکبیر لگانے کے ساتھ ایران زندہ باد کا بھی نعرہ لگایا۔ انہوں نے ایسے اپنے ہاتھ بلند کیے جیسے ایرانی پارلیمنٹ میں کیے جاتے ہیں۔متعلقہ عنوان :
مری میں شائع ہونے والی مزید خبریں
ملکہ کوہسار مری میں حکومت پنجاب اور پاک فوج کے اشتراک سے مال روڈ پر ’’صاف ستھراپنجاب‘‘ آگائی واک ..
ملکہ کوہسار مری کی سیاحتی اہمیت قیمتی،نایاب جنگلات اورقدرتی ماحول سے ہے جس کوبرقراررکھنا ضروری ہے،سٹیشن ..
مریدکے،2میڈیکل اسٹورں کے ڈرگزقوانین کیخلاف ورزی پر چالان
hامریکا میں پارٹی کے شرکا پر کار چڑھ دوڑی، 2 بچے ہلاک
امریکی سیکشن 301 کی تحقیقات بے بنیاد ہیں ، چائنا کونسل فار دی پروموشن آف انٹرنیشنل ٹریڈ
امریکا، میمفس میں فائرنگ، 2 افراد ہلاک، 6 زخمی
امریکہ نے 40سالوں میں پہلا جوہری وار ہیڈ بنانا شروع کردیا
آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک سے جلد اچھی خبریں آئیں گی، مسعود خان
سیکیورٹی معاہدے کی ناکامی کے بعد امریکی فوج کا نائجر سے انخلا
ایرانی حملے سے اسرائیلی نیواتیم ایئر بیس پر ہونے والا نقصان سیٹلائٹ تصاویر میں واضح
امریکی ایوان نمائندگان میں میں ٹک ٹاک پر پابندی کا بل منظور
مری کے عوام کے مسائل کے حل اورشکایات کودورکرنے کیلئے ایس ایس پی پولیس کا کھلی کچہری کا انعقاد
مری سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ
-
موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی
-
نوازشریف کی صحابی رسولؐ سعد بن ابی وقاصؓ کے مزار پر حاضری
-
اپنے معاشرے کو ترقی یافتہ بنانے کیلئے ضروری ہے ہماری خواتین انفارمیشن ٹیکنالوجی سکلزحاصل کریں‘مریم نواز
-
وزیراعلیٰ مریم نوازکا عزیز بھٹی شہید ہسپتال کی چھت گرنے کے معاملہ پرسخت ایکشن،ایم ایس برطرف، تین افسرمعطل
-
پنجاب میں سماج دشمن اور جرائم پیشہ عناصر کے لئے اب کوئی جگہ نہیں‘ مریم نواز شریف
-
وزیراعلیٰ مریم نوازکی پولیس یونیفارم میں لیڈی پولیس کانسٹیبل اورٹریفک اسسٹنٹ پاسنگ آؤٹ پریڈ میں شرکت
-
’’مجھے بھی مبارک باد، یہ میری بھی بیٹیاں ہیں‘‘،مریم نوازشریف
-
نیپرا نے کے الیکٹرک کے 7 سالہ سرمایہ کاری کے روڈ میپ پر فیصلہ دے دیا
-
چیئرمین سینیٹ نے ایوان بالا کے 337 ویں اجلاس کے لئے پینل آف پریذائیڈنگ آفیسرز کے ناموں کا اعلان کر دیا
-
اوگرانے تیل کی قیمتیں ڈی ریگولیٹ کرنے کی تردید کر دی
-
چیف جسٹس قاضی فائز عیسی نے پروٹوکول واپس کردیا