ایران سے مذاکرات کے لیے پابندیاں ختم نہیں کی جائیں گی، ٹرمپ

مذاکرات کی بات کرکے پابندیاں ختم کرنے کانہ کہیں،آپ کاشکریہ،ایرانی وزیرخارجہ کوجواب

اتوار 26 جنوری 2020 14:00

ایران سے مذاکرات کے لیے پابندیاں ختم نہیں کی جائیں گی، ٹرمپ
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جنوری2020ء) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ رات اپنی ایک ٹویٹ میں کہا کہ واشنگٹن حکومت کا تہران کے ساتھ مذاکرات شروع کرنے کے لیے اس کے خلاف عائد پابندیاں اٹھانے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی صدر نے یہ بات ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف کے اٴْس بیان کے تناظر میں کہی، جس میں انہوں نے واشنگٹن کے ساتھ مذاکرات شروع کرنے سے قبل پابندیاں ختم کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔

جواد ظریف نے یہ بات جرمن میگزین کو دیے گئے ایک انٹرویو میں کہی تھی۔ ٹرمپ نے اس کے جواب میں کہاکہ نہیں، شکریہ۔ ایرانی وزیر خارجہ نے یہ بھی کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے لیے اچھا مشورہ یہ ہے کہ وہ اپنے خارجہ پالیسی سے متعلق تبصروں اور فیصلوں کی بنیاد حقائق کو بنائیں، نہ کہ فوکس نیوز کی سرخیوں یا پھر اپنے فارسی مترجمین کی باتوں کو۔

مری میں شائع ہونے والی مزید خبریں