چین کی امریکا کو تعاون کی پیشکش

امریکا وائرس کی آڑ میں چین کو ایک نئی سرد جنگ کے دھانے کی طرف دھکیل رہا ہے،چینی وزیر خارجہ

پیر 25 مئی 2020 10:55

چین کی امریکا کو تعاون کی پیشکش
بیجنگ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مئی2020ء) امریکہ کے ساتھ بڑھتے ہوئے اختلافات کے تناظر میں چینی وزیر خارجہ وانگ یی نے کہا ہے کہ امریکا وائرس کی آڑ میں چین کو ایک نئی سرد جنگ کے دھانے کی طرف دھکیل رہا ہے۔ انہوں نے دارلحکومت بیجنگ میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ امریکا وائرس کی آڑ میں چین کو ایک نئی سرد جنگ کے دھانے کی طرف دھکیل رہا ہے،اور تصادم سے دونوں کو نقصان ہو گا جبکہ تعاون، دونوں کے مفاد میں ہے۔

(جاری ہے)

وانگ یی نے کہا کہ لگتا ہے کہ امریکہ کسی سیاسی وائرس سے متاثر ہو چکا ہے لیکن چین پھر بھی وباء پھیلنے کی اصل جاننے کے لیے عالمی کوششوں کا بھرپور ساتھ دے گا۔انہوں نے کہا کہ واشنگٹن اور بیجنگ کو پر امن طریقے سے اختلافات دور کرنے چاہییں۔ پریس کانفرنس میں چینی وزیر خارجہ نے امریکا کو وباء کے تناظر میں تعاون کی پیشکش بھی کی۔ نئے کورونا وائرس کے حوالے سے تحقیقات سمیت دونوں بڑی اقتصادی قوتوں کے مابین کئی اہم عالمی امور پر شدید اختلافات ہیں اور عالمی اداروں کو خدشہ ہے کہ امریکا چین کشیدگی آئندہ چند برسوں میں تمام معاملات پر اثر انداز ہو سکتی ہے۔

مری میں شائع ہونے والی مزید خبریں