ایران جوہری معاہدے سے نکلنے کے امریکی فیصلے پر برطانیہ، فرانس اور جرمنی کا اظہار افسوس

اتوار 31 مئی 2020 11:10

واشنگٹن۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 مئی2020ء) امریکہ کی جانب سے ایران کے سول نیوکلیئر منصوبوں سے قطع تعلق کے فیصلے پر برطانیہ، فرانس اور جرمنی نے افسوس کا اظہار کیا ہے۔برطانیہ، جرمنی اور فرانس نے ایک مشترکہ بیان جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ انہیں اس بات پر افسوس ہے کہ امریکہ ایران کے ساتھ کیے گئے معاہدے سے الگ ہوگیا اور ایران کے سول نیوکلیئر پروگرام پر عائد پابندیوں کے استثنیٰ کو ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

معاہدے کا مقصد ایران کو ایٹمی اسلحہ بنانے سے روکنا مقصود ہے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ ''ہمیں سخت افسوس ہے کہ ایران کے تین نیوکلیئر پراجیکٹس کو دی گئی استثنیٰ کو امریکہ نے ختم کر دیا ہی''، جس میں آراک ری ایکٹر کو تبدیل کرنے کا منصوبہ بھی شامل تھا۔بیان میں تینوں ملکوں نے کہا ہے کہ یہ معاہدہ ایٹمی عدم پھیلاو کے لیے ہے اور یہ تمام عالمی برادری کے مفاد میں ہے۔ اس میں ایران کے ایٹمی پروگرام کی محفوظ اور پرامن سرگرمیوں کی خصوصی طور پر ضمانت دی گئی ہے۔

مری میں شائع ہونے والی مزید خبریں