ایرانی جوہری ڈیل سے مکمل امریکی علیحدگی پر یورپی فریق شدید برہم

تین شقوں کی منسوخی کے امریکی فیصلے پر مایوسی، ایران کوسکیورٹی کونسل کی قرارداد نمبر 2231 کے تحت استثنی حاصل تھا،بیان

اتوار 31 مئی 2020 12:40

برسلز (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 مئی2020ء) امریکا نے ایرانی جوہری ڈیل کے بقیہ حصوں سے بھی پوری طرح علیحدگی اختیار کر لی ہے۔ ڈیل کے مغربی فریقوں نے امریکی فیصلے پر کڑی تنقید کی ہے۔ میڈیارپورٹس کے مطابق جرمنی، فرانس اور برطانیہ کی جانب سے ایک مشترکہ بیان میں کہاگیاکہ جس میں تین شقوں کی منسوخی کے امریکی فیصلے پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے افسوس ظاہر کیا گیا ۔

(جاری ہے)

مشترکہ بیان میں واضح کیا گیا کہ ایران کو استثنیٰ اقوام متحدہ کی سکیورٹی کونسل کی منظور شدہ قرارداد نمبر 2231 کے تحت حاصل تھا۔ اس قرارداد کا تعلق بین الاقوامی برادری کے جوہری عدم پھیلاؤ کے ساتھ وابستہ مفادات کے ساتھ جڑا ہوا ہے اور اس میں ایران بھی شامل ہے جو اپنے جوہری پروگرام کے محفوظ اور پرامن مقاصد کی ضمانت دیتا ہے۔ روس، چین اور یورپی ممالک مغربی ایران کے صنعتی شہر اراک میں واقع بھاری پانی تیار کرنے کے جوہری مرکز میں مقامی سائنسدانوں کے ساتھ اپنی سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔

مری میں شائع ہونے والی مزید خبریں