فلائیڈ قتل کیس میں ملوث تینوں امریکی پولیس اہلکاروں کی ضمانت منظور

فلائیڈ کی یاد میں واشنگٹن میں تقریب منعقد، ڈیموکریٹ سینیٹرز نے گھٹنے ٹیک کر مقتول کو خراج عقیدت پیش کیا

جمعہ 5 جون 2020 11:35

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 جون2020ء) امریکی سیاہ فام فلائیڈ کے قتل میں ملوث تینوں اہلکاروں نے ضمانت کرالی ہے، جج نے تینوں ملزمان کی ساڑھے 7 لاکھ ڈالر فی کس کے لحاظ سے ضمانت منظور کرلی،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی اٹارنی جنرل نے بتایاکہ یہ ناقابل تردید حقیقت ہے کہ زیادہ تر افریقن امریکنز کا ملک کے نظام انصاف پر اعتماد ہی نہیں۔

(جاری ہے)

جارج فلائیڈ کی یاد میں تقریب واشنگٹن میں بھی ہوئی جس میں ڈیموکریٹ سینیٹرز نے گھٹنے ٹیک کر مقتول کو خراج عقیدت پیش کیا۔اسپیکر نینسی پلوسی نے کہنا تھاکہ ڈیمو کریٹس نسلی اقلیتوں کے تحفظ اور پولیس اصلاحات کے لیے بل پیر کو پیش کریں گے ۔یادگاری تقریب نیویارک میں بھی ہوئی جہاں ہزاروں افراد نے شرکت کی، اس موقع پر مئیر خطاب کے لیے آئے تو لوگوں نے ان کیخلاف نعرے لگائے۔واضح رہے کہ جارج فلائیڈ کے قتل کے دسویں روز مظاہروں میں کمی آگئی ہے، احتجاج اور جلاو گھیراو کے دوران کم سے کم 10 افراد ہلاک ہوئے تھے۔

مری میں شائع ہونے والی مزید خبریں