زیادہ پیسے کمانے والی معروف شخصیات کی فہرست جاری، صرف ایک بھارتی اداکار شامل

امریکی ریئلٹی ٹی وی اسٹار کائلی جینر سرفہرست ہیں۔ 22 سالہ کائلی جینر نے 12 ماہ میں 59 کروڑ ڈالر کمائے

ہفتہ 6 جون 2020 00:07

زیادہ پیسے کمانے والی معروف شخصیات کی فہرست جاری، صرف ایک بھارتی اداکار شامل
نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 جون2020ء) امریکی جریدے فوربز نے سب سے زیادہ پیسے کمانے والی 100 معروف شخصیات کی فہرست جاری کردی جس میں پاکستان کی کوئی معروف شخصیت شامل نہیں اور بھارت کا صرف ایک اداکار جگہ بناسکا ہے۔ امریکی جریدے نے سال 2020 میں معروف شخصیات (کھلاڑی، اداکار، گلوکار، ماڈلز وغیرہ) کی آمدنی کی فہرست جاری کردی جس میں سب سے زیادہ آمدنی حاصل کرنے والی 100 معروف شخصیات کا تذکرہ کیا گیا ہے۔

امریکی ریئلٹی ٹی وی اسٹار کائلی جینر سرفہرست ہیں۔ 22 سالہ کائلی جینر نے 12 ماہ میں 59 کروڑ ڈالر کمائے۔دوسرے نمبر پر امریکی گلوکار کانیے ویسٹ رہے جن کی آمدنی 17 کروڑ ڈالر رہی۔ تیسری چوتھی اور پانچویں پوزیشن اسپورٹس شخصیات کے نام رہیں۔سوئس ٹینس اسٹار راجر فیڈرر تیسرے، فٹ بالر رونالڈو چوتھے اور میسی پانچویں نمبر پررہے۔

(جاری ہے)

اس فہرست میں کوئی پاکستانی سیلیبرٹی شامل نہیں اور بھارت سے صرف اداکار اکشے کمار اس فہرست میں جگہ بناس کے ہیں۔

فوربز کے مطابق بھارتی اداکار اکشے کمار کی آمدنی 4 کروڑ 85 لاکھ ڈالرز رہی جو کہ گزشتہ برس 6 کروڑ 50 لاکھ ڈالر تھی۔ فوربز کا کہنا ہے کہ ان 100 شخصیات کی مجموعی آمدنی 6.1 ارب ڈالر رہی جو گزشتہ برس کی نسبت 20 کروڑ ڈالر کم ہے اور اس کی وجہ کورونا وبا ہے۔

مری میں شائع ہونے والی مزید خبریں