امریکی بحریہ کا طیارہ گر کر تباہ، دونوں پائلٹ ہلاک

طیارہ حادثے کی وجوہات کا پتہ لگانے کے لیے تحقیقات کا آغاز بھی کر دیا گیا ہے،امریکی حکام

ہفتہ اکتوبر 12:15

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اکتوبر2020ء) امریکی بحریہ کا تربیتی طیارہ ریاست الاباما کے قریب گر کر تباہ ہو گیا۔امریکی میڈیا کے مطابق طیارے میں سوار دونوں پائلٹس ہلاک ہو گئے۔

(جاری ہے)

امریکی حکام کا بتانا ہے کہ تربیتی طیارہ کانٹی روڈ 55 کے قریب فولی ایریا میں گر کر تباہ ہوا۔امریکا کی نیول ائیرفورس نے بھی طیارے کے حادثے میں دونوں پائلٹس کے ہلاک ہونے کی تصدیق کر دی ہے تاہم ہلاک ہونے والے پائلٹس کے نام جاری نہیں کیے گئے ۔امریکی حکام کا کہناتھا کہ طیارہ حادثے کی وجوہات کا پتہ لگانے کے لیے تحقیقات کا آغاز بھی کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

مری شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments