ٹرمپ انتظامیہ کی صدارتی انتخابات سے قبل ایران پر نئی پابندیوں کی دھمکی

یہ نئی پابندیاں بین الاقوامی فریقوں کو ایران کے ساتھ اپنے تعلقات پر نظر ثانی پر مجبور کر دیں گی،امریکی ذمہ دار

ہفتہ 24 اکتوبر 2020 15:05

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اکتوبر2020ء) امریکی اخبارنے بتایا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ 3 نومبر کو مقررہ صدارتی انتخابات سے قبل ایران پر نئی پابندیاں عائد کرنے کی منصوبہ بندی کر رہی ہے۔امریکی اخبار نے اپنی رپورٹ میں بتایاکہ ایران پر ممکنہ امریکی پابندیوں کا مقصد اس انتہائی دبا کو مضبوط کرنا ہے جو واشنگٹن کی جانب سے تہران پر ڈالا جا رہا ہے۔

اخبار نے امریکی ذمے داران کے حوالے سے بتایا کہ ممکنہ نئی پابندیوں کا نشانہ بننے والی ایرانی شخصیات کے خلاف ماضی میں بھی قدغن لگائی جا چکی ہیں۔اسی طرح ایک امریکی ذمے دار نے اخبار کو بتایا کہ یہ نئی پابندیاں بین الاقوامی فریقوں کو ایران کے ساتھ اپنے تعلقات پر نظر ثانی پر مجبور کر دیں گی۔

(جاری ہے)

نئی پابندیوں میں ان سیکٹروں کو نشانہ بنایا جائے گا جن کے بارے میں واشنگٹن کا خیال ہے کہ تہران انہیں دہشت گردی کی فنڈنگ کے واسطے استعمال کرتا ہے۔

ان سیکٹروں میں پیٹروکیمیکلز اور توانائی کے شعبے اہم ترین ہیں۔واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مئی 2018 میں ایرانی جوہری معاہدے سے علاحدگی اختیار کر لی تھی۔ اس کے بعد واشنگٹن نے تہران پر سلسلہ وار پابندیاں عائد کر دیں۔ ایران اور چھ بڑی عالمی طاقتوں کے درمیان جوہری معاہدہ جولائی 2015 میں طے پایا تھا۔

مری میں شائع ہونے والی مزید خبریں