امریکا کی ترکی کو ایس 400دفاعی نظام کے تجربات پر سنگین نتائج کی وارننگ

ٹیسٹ کا عمل امریکا اور نیٹو کے اتحادی کے طور پر ترکی کی ذمہ داریوں سے متصادم ہے،امریکی محکمہ دفاع

ہفتہ اکتوبر 16:00

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اکتوبر2020ء) امریکی محکمہ دفاع نے پینٹاگان نے ترکی کو خبردار کیا ہے کہ اس نے روسی ساختہ ایس 400نظام کے تجربات کیے تو کیے اس کے نتیجے میں امریکا اور ترکی کے درمیان تعلقات خراب ہوسکتے ہیں۔ ترکی امریکا کا اتحادی ہے۔ اگرترکی ہمارے ساتھ ایک اتحادی کی حیثیت سے ذمہ داریوں کی تعمیل نہیں کرتا تو اس سے سیکیورٹی تعلقات بھی خطرے میں پڑسکتے ہیں۔

میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی محکمہ دفاع نے ایک بیان میں کہا کہ ہم اپنی پوزیشن میں واضح اور ثابت قدم ہیں۔ ترکی ایس 400نظام کے ٹیسٹ کا عمل امریکا اور نیٹو کے اتحادی کے طور پر ترکی کی ذمہ داریوں سے متصادم ہے۔ ہم ترکی کے اس سسٹم کی جانچ پر اعتراض کرتے ہیں، جس سے ہمارے سیکیورٹی تعلقات پرسنگین نتائج مرتب ہوسکتے ہیں اور خطرات بڑھ سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

بیان میں کہا گیا ہے کہ واشنگٹن نے اس مسئلے کی وجہ سے ایف -35 جنگی طیارے تیار کرنے کے پروگرام میں ترکی کی شرکت معطل کردی ہے۔ 400 نظام کا مسئلہ دونوں ممالک کے مابین دوطرفہ تعلقات میں ترقی کی راہ میں ایک بڑی رکاوٹ ہے۔امریکا کئی بارترکی کو پابندیوں کی دھمکی دے چکا ہے کہ اگر اس نے روسی دفاعی سسٹم کو چلانا شروع کیا تو اس کے سنگین نتائج برآمد ہوسکتے ہیں۔ لیکن ترک صدر ایردآن نے تجربات جاری رکھنے کا وعدہ کیا اور امریکی تنقید کو مسترد کردیا۔

مری شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments