امریکی نائب صدر کے چیف آف اسٹاف کورونا میں مبتلا،قرنطینہ منتقل

مریکی نائب صدر مائیک پینس اور ان کی اہلیہ کا بھی کورونا وائرس ٹیسٹ،نتائج منفی آئے ،بیان

اتوار 25 اکتوبر 2020 13:50

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اکتوبر2020ء) امریکی نائب صدر مائیک پینس کے چیف آف اسٹاف کا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آگیا۔بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آنے پر مارک شارٹ نے تنہائی اختیار کرلی ہے۔ترجمان نے بتایا کہ امریکی نائب صدر مائیک پینس اور ان کی اہلیہ کا بھی کورونا وائرس ٹیسٹ کیا گیا جس کے نتائج منفی آئے ہیں۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 4 کروڑ 24 لاکھ 97 ہزار 381 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس موذی وائرس سے ہلاکتیں 11 لاکھ 49 ہزار 367 ہو گئیں۔کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 99 لاکھ 18 ہزار 176 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 76 ہزار 534 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 3 کروڑ 14 لاکھ 29 ہزار 838 کورونا مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔کورونا وائرس کے کیسز کے اعتبار سے 10 سرِ فہرست ممالک میں 33 کروڑ سے زائد آبادی کا حامل امریکا پہلے نمبر پر ہے جہاں اس وائرس سے اب تک 2 لاکھ 29 ہزار 284 افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 87 لاکھ 46 ہزار 953 ہو چکی ہے۔

مری میں شائع ہونے والی مزید خبریں