نیویارک، نوجوان نے خاتون کو تیز رفتار ٹرین کے پہیوں کے نیچے دھکا دے دیا

خاتون محفوظ رہیں کیوں کہ گرنے کے بعد وہ پٹری سے دور ہو گئی تھی،پولیس نے ملزم کو گرفتارکرلیا

اتوار نومبر 10:55

نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 نومبر2020ء) امریکا کے شہر نیویارک میں مین ہیٹن کے میٹرو اسٹیشن کے سیکورٹی کیمرے نے ایک حیران کن منظر محفوظ کیا جس نے امریکی شہریوں کے جذبات کو شدید ٹھیس پہنچائی ہے۔ منظر میں ایک نوجوان نے اپنے آگے کھڑی خاتون کو تیزی سے دھکا دے دیا تا کہ وہ تیز رفتار ٹرین کے پہیوں کے نیچے آ جائے۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق نوجوان اس حرکت کے بعد اسٹیشن سے فرار نہیں ہوا بلکہ ٹرینوں کے انتظار کے لیے بنے چبوترے پر ہی کھڑا رہا گویا کہ کچھ ہوا ہی نہیں۔

اس دوران پولیس کے اہل کاروں نے نوجوان کو گرفتار کر لیا۔ تاہم خاتون اس واقعے میں محفوظ رہیں کیوں کہ گرنے کے بعد وہ پٹری سے دور ہو گئی تھی۔ بعد ازاں ٹرین کو روک کر خاتون کو اٹھا لیا گیا۔معمولی چوٹیں آنے کے سبب خاتون کو نزدیک واقع ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔نیویارک پولیس نے ا اس واقعے کے ذمے دار نوجوان کو گرفتار کر لیا۔ اس کا نام جیسٹن پینا اور عمر 23 برس ہے۔ دھکا دینے والے نوجوان کو اقدام قتل اور حملے کے الزامات کا سامنا ہے۔ اس کی سزا کئی برس کی جیل ہے۔

مری شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments